اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دو مسلح افراد استنبول کے نواح میں واقع انصاف اور ترقی پارٹی کے دفتر میں داخل ہو گئے- پولیس نے اس دفتر کی عمارت کو جانے والے راستے کو سیل کر دیا ہے- اس سلسلے میں منظرعام پر آنے والی تصویروں میں اس دفتر کے سامنے پولیس کی کئی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں- اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں- دریں اثنا ترکی کی پولیس نے بدھ کے روز انتالیا شہر میں ایک کارروائی کر کے منگل کے روز استنبول کی عدلیہ کی عمارت میں اٹارنی کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ سے تعلق رکھنے کے شبہ میں بائیس طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے- ترکی کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کالعدم انقلابی گروہ پیپلز لبریشن فرنٹ کے افراد نے منگل کے روز استنبول میں عدلیہ کی عمارت چاغلایان میں داخل ہو کر اٹارنی محمد سلیم کراز کو یرغمال بنا لیا تھا- یرغمال بنائے جانے والے اٹارنی کہ جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے، زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے- "محمد سلیم کراز" اس پندرہ سال نوجوان برکین الوان کے کیس کے سرکاری وکیل تھے کہ جو تقریبا نو ماہ کوما میں رہنے کے بعد، مارچ دو ہزار چودہ کو جان کی بازی ہار گیا تھا- یہ پندرہ سالہ نوجوان پولیس کے بدترین تشدد سے سخت زخمی ہو کر کوما میں چلا گیا تھا- ترکی کے انقلابی گروہ پیپلز لبریشن فرنٹ نے انیس سو نوے کی دہائی سے ترکی میں متعدد حملے انجام دیے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169