اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے جمعے کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا پر دوبارہ بمباری شروع کی۔ ابھی ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس درمیان یمن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن میں ہر قسم کی پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملک کے سیکورٹی حالات خراب ہونے کی وجہ سے جمعرات کے روز سے ہر قسم کی پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور اس کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے جمعرات کی رات سے اس پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
.......
/169