اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے یمن کے بحران کے تمام فریقوں اور ان کے بیرونی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، یمن میں فوجی کاروائی فوری طور پر بند کریں۔ روس نے یہ بھی واضح کر دیا کہ وہ، یمن سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے، امریکہ کے انٹیلیجنس تعاون اور بعض دیگر ملکوں منجملہ اردن، مصر، کویت، اور متحدہ عرب امارات کے فوجی تعاون سے یمن پر فوجی حملہ کیا ہے۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے، یمن میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169