اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عدن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدر کے دفتر کے سربراہ محمد مارم نے کہا کہ منصور ہادی نے خلیج فارس کے عرب ممالک اور اسی طرح مصر اردن اور سوڈان اور علاقے کے تمام ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے یمن پر حملوں میں دسیوں عام شہری شہید ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ منصور ہادی نے ستمبر کے مہینے میں صنعا پر تحریک انصار اللہ کی عوامی کمیٹیوں کے قبضے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور عدن بھاگ گئے تھے۔ منصور ہادی نے عدن کو خلیج فارس تعاون کی حمایت سے اپنا عارضی دارالحکومت قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲