19 مارچ 2015 - 12:34
ترکی میں ہزاروں دہشتگردوں کو پالاجارہا ہے

ترک پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہےکہ امریکہ اور ترکی کے تعاون سے ترکی کی سرزمین پر ہزاروں دہشتگردوں کی موجودگی کا امکان پیدا ہوگیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے رکن محمد علی ادیب اوغلو نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کے مسلح مخالفین کی بڑی تعداد ترکی میں پناہ گزیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سرحدی علاقوں کے باشندے دہشتگردوں کی آمد و رفت سے پریشان اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار برسوں سے ہزاروں دہشتگرد ترکی سے شام میں داخل ہورہے ہیں اور اب شام کے مخالفین کو ترکی میں ٹریننگ دینے کےبارے میں انقرہ اور واشنگٹن کے معاہدے کے بعد ان دہشتگردوں میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
محمد علی ادیب اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی میں امریکہ اور ترکی کے فوجی تعاون کے تحت شام کے مخالف ہزاروں دہشتگردوں کی ٹریننگ کے بہانے ترکی میں ان دہشتگردوں کے قیام کی زمین ہموار ہوگئی ہے- واضح رہے امریکہ اور ترکی نے فرروی میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کی رو سے امریکہ، ترکی میں شام کے مخالفین کو فوجی ٹریننگ دے گا۔ اس معاہدے پر ترکی کے سیکریٹری خارجہ فریدون سینیرلی اوغلو اور انقرہ میں امریکی سفیر جان باس john bass نے دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق امریکہ، شام کے اعتدال پسند مسلح گروہوں کو فوجی ساز و سامان اور ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فوجی ٹریننگ بھی دے گا- امریکہ کے بقول شام کے مخالف اعتدال پسند عناصر کو مرکزی ترکی کے ایک شہر میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔

.......

/169