9 مارچ 2015 - 20:24
شام میں دسیوں دھشتگردوں نے ہتھیار ڈال دئیے

شامی حکومت کے مخالف مسلح دہشت گردگروہ کے دسیوں افراد نے خود کو شامی فوج کےحوالےکردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں کے مطابق شامی حکومت کے مخالف گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کے بعد فری سیرین آرمی کی ایک شاخ لواء الانفال کے دسیوں افراد نے اس گروہ سے عیحدگی اختیار کرتے ہوئے شامی فو ج کے سامنے خود سپردگی کردی- اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروہ کے ساٹھ افرادنے دمشق کے جنوب میں واقع یرموک کیمپ کے قریب خود کو شامی فوج کے حوالے کیا- دریں اثنا شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے جنوبی صوبے درعا کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں متغدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ فری سیرین آرمی سے وابستہ دو دہشت گرد گروہوں "امثنی" اور "لواء معتز باللہ" کے عناصر کے درمیان صوبہ درعا کے علاقے طفس میں ہونے والی جھڑپ میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں- حمص میں شامی فوج نے اس شہر کی پہاڑیوں اور آس پاس واقع کئی دیہاتوں سمیت اس کے بہت سے مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے اسی طرح مراکش سے تعلق رکھنے والے کئی اسنائپر شوٹرزکوبھی ہلاک کردیا ہے- اس سے قبل اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات شام کی ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا- شامی حکومت کے مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے ایک گروہ نے اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد تقریبا تیس بتائی ہے- اس رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں، بچے اور آئیل ریفائنری میں کام کرنےوالے ملازمین شامل ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲