5 مارچ 2015 - 20:12
طرابلس کے ہوائی اڈے پر لیبیا کے جنگی طیاروں کا حملہ

لیبیا کی عبوری قانونی حکومت کے جنگي طیاروں نے طرابلس کے معتیقہ ہوائي اڈے پر بمباری کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طرابلس میں مسلح گروہوں کی مشترکہ ملیشیا کے ترجمان عصام النعاس نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو ایک جنگي طیارے نے نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے طرابلس کے معتیقہ ایئر پورٹ کے اصلی رن وے پر بمباری کرنی چاہی تاہم اس میں کامیاب نہ ہوسکا اور تین بم، اصلی رن وے سے دور جاکر گرے اور پھٹ گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والے تین حملوں میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا ہے۔لیبیا کے جنگي طیاروں نے گذشتہ سال نومبر سے، فجر لیبیا کے زير قبضہ علاقوں میں، متعدد ہوائي اڈوں اور بندرگاہوں پرحملے انجام دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲