4 مارچ 2015 - 17:17
عراقی صدر کی مسعود بارزانی سے ملاقات

عراقی صدرنےفوادمعصوم نےکردستان کی مقامی انتظامیہ کےسربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات میں عراق کی تازہ ترین صورتحال پربات چيت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی صدر فواد معصوم نے بدھ کواپنے دورہ اربیل میں عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات میں عراق کی تازہ ترین سیاسی اورسیکورٹی کی صورتحال اور بغداد اربیل تعلقات پرتبادلہ خیال کیا- دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین کےستانوے شہروں اور دیہاتوں کوداعش کےقبضے سےآزاد کرالیاہے۔ سعد معن نے صوبہ صلاح الدین کو آزاد کرانے کی کاروائی ميں  عوامی رضاکار فورس کے کردار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےان کاروائیوں کا آغاز رسول اللہ (ص) کے اسم مبارک سے کیا ہے اور صوبے کی مکمل آزادی تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ در ایں اثنا صوبہ صلاح الدین کی کونسل کے رکن سبھان ملا جیاد نے صوبے کے شہریوں کے لئے پرامن گذرگاہیں کھولے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ العلم، تکریت اور البوعجیل کے علاقوں کے افراد وہاں سے نکلنا چاہتے ہيں- ادھرعراقی ذرائع نے کہا ہے کہ سامراء ميں دہشت گردگروہ داعش کے ایک سرغنہ علی قدری الرحمانی کو گرفتارکرلیا گياہے- عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد امام علی نقی اورامام حسن عسکری علیھماالسلام کے روضے پر میزائلی حملوں کا ذمہ دار ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲