30 اگست 2026 - 04:50
امارات نے امریکہ کے فرمان پر مصری بینک کی چھان بین شروع  کر دی

ایک طرف  سے امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران سے تعلقات کے باعث امارات میں ایک مصری بینک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے، تو دوسری طرف سے امارات کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس ریاست کے ادارے اس بینک سے تفتیش شروع کرنے والے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امارات میں ایک مصری بینک کے خلاف امریکی کاروائی کے صرف 9 گھنٹے بعد، امارات کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں 'مصر بینک' کی اماراتی شاخ  کی سرگرمیوں کی چھان بین آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے اس سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ بینک مصر کی اماراتی شاخ نے جنوری 2024 سے جون 2026 تک ایسی 103 کمپنیوں کے لئے تقریباً 1.8 ارب ڈالر کا لین دین کیا ہے، جن کا ایران کے مالی نیٹ ورکس سے تعلق 'ہو سکتا' ہے۔

امارات کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ وہ اس بینک کی حیثیت کے بارے میں قانونی آپشنز کا بھی جائزہ لے گا، جبکہ بینک مصر کے حکام نے زور دیا کہ امارات شاخ کی خدمات بلا تعطل جاری رہیں گی اور وہ اس معاملے کو، امریکی حکام کے ساتھ قانونی راستے سے، طے کریں گے۔

مصر کے مرکزی بینک نے بھی واضح کیا کہ اس کارروائی کا دائرہ صرف امارات شاخ کے ڈالر لین دین تک محدود ہے اور اس کا اطلاق دیگر مصری بینکوں اور ان کی اماراتی شاخوں پر نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha