اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مستعفی صدر کے عدن فرار ہوجانے کے خلاف جنوبی یمن کے مختلف صوبوں میں سول نافرمانی بڑھتی جارہی ہے-
الامنا نیٹ، ویب سائٹ کے مطابق جنوبی یمن کے مختلف صوبوں کے عوام نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے، عدن فرار ہونے، مذاکرات کا عمل بھی اسی شہر میں منتقل کئے جانے اور عدن میں سیاسی مذہبی لڑائيوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیر سے سول نافرمانی شروع کردی ہے-
جنوبی یمن کے مختلف صوبوں کے عوام کی سول نافرمانی کے نتیجے میں تمام راستے، سرحدی گذرگاہیں، بندرگاہیں، بازار، دکانیں، بینک، اور تمام تجارتی اور تعلیمی مراکز بند ہیں اور صرف طبی مراکز کھلے ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲