اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب کے مشرقی نواح میں واقع ابوالظہور فوجی ہوائی اڈے کو متعدد فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
شامی ٹیلی ویژن کے مطابق نامعلوم طیاروں نے ہوائی اڈے کے رن وے کو چار مرتبہ نشانہ بنایا، جس سے وہاں مالی نقصان ہوا، تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابھی تک ان حملوں کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تاہم بعض مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا صفحات نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے اسرائیل ہوسکتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سابق شامی حکومت کے خاتمے کے بعد ابوالظہور فوجی ہوائی اڈے پر اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔
آپ کا تبصرہ