1 مارچ 2015 - 06:20
پندرہ شامی عیسائيوں کا سر قلم

جرمن میں آشوری عیسائیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ داعش نے شام کے پندرہ عیسائيوں کا سر قلم کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں آشوری عیسائیوں کی تنظیم کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے مقامی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ملحدوں کا سر قلم کئے جانے کا مشاہدہ کریں۔ داعش کی قید میں موجود دیگر عیسائي باشندوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔ داعش کے تکفیریوں نے گذشتہ پیر کے دن تل تمر نامی علاقے پر حملہ کرکے اس علاقے کے دیہاتوں پر قبضہ کرلیا تھا اور یہاں آباد دسیوں عیسائی خاندانوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔ تل تمر شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع ہے اور اسی علاقے میں داعش نے پندرہ عیسائي یرغمالیوں کا سر قلم کیا ہے۔ شام میں تکفیریوں کے ہاتھوں مقامی عیسائي باشندوں کے قتل واقعات پر مغربی ملکوں کی جانب سے اب تک معنی خیز خاموشی اختیار کی جاتی رہی ہے اور یہ ایسی حالت میں دیگر ملکوں میں کسی عیسائي باشندے کے ہونے والی معمولی سی زیادتی پر ان ملکوں کی جانب سے انتہائی سخت سیاسی اور سفارتی ردعمل سامنے آتا تھا- عراق میں بھی مذھبی اقلیتوں کے ساتھ داعش کی سفاکیت پر مغربی ممالک نے انہتائي کمزور موقف کا اظہار کیا تھا - اس سلسلے مغرب کا آزاد میڈیا بھی اپنی حکومتوں کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے داعش کے ہاتھوں غیر مسلم اقلیتوں کا زیادہ پروپگنڈا کرنے سے گریزاں دکھائي دیتا ہے- شام اور عراق کے باخبر حلقے مغرب کے اس روئيے کو داعش اوردیگر دہشت گروہوں کے ساتھ ان ملکوں کے درپردہ رابطوں میں مضمر سمجھتے ہیں-

.......

/169