اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلوجہ کے ایک فوجی افسر شیخ عبدالرحمان نمراوی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الکرمہ کے بو جاسم اور شہابی علاقے میں فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی کاروائياں جاری ہیں اور ان کاروائيوں میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
عبدالرحمان نمراوی نے کہا کہ الکرمہ کو مکمل طرح سے دہشتگردوں سے پاک کئے جانے تک فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔ اس علاقے میں تکفیری دہشتگردوں نے بنیادی تنصیبات تباہ کردی ہیں۔
.......
/169