26 فروری 2015 - 13:22
پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی سمری وزارت دفاع نے بھجوائی تھی جس میں وزیر اعظم کی ایڈوائس شامل تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کے ججوں ، وکلاء اور گواہوں کو سکیورٹی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ فوجی عدالتوں کی کاروائی اوپن یا بند کمرے میں کرنے سے متعلق جج خود فیصلہ کرے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کی ترمیم سے پہلے اندارج کئے گئے مقدمات پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے تاہم فوجی عدالت کا جج خود فیصلہ کرے گا کہ کاروائی کس طرح چلانی ہے۔

.......

/169