اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کےایک سیکورٹی ذریعےنےبتایاکہ عراقی فوج نےالبغدادی شہرکوگھیرلیاہےاورشہر کےاندراوراطراف میں لڑائی شروع ہوگئی ہے۔اس ذریعے نےیہ بھی کہا کہ اس لڑائی کامقصدالبغدادی کے نزدیک واقع اس علاقے کا محاصرہ توڑنا ہے جہاں سیکورٹی فورس کے تقریباایک ہزارگھرانےگذشتہ دس روز سے داعش کے محاصرے ميں ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ ان افراد کو غذائی اشیاء اور پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب عراق کے بزرگ مرجع تقلیدآیت اللہ العظمی سیستانی نے عوامی رضاکار فورس کونصیحت کی ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف جنگ کے دوران اسلامی تعلیمات اورآداب کا پورا خیال رکھیں- آيت اللہ سیستانی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بےگناہ افراد عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ لوگوں کا خون نہيں بہنا چاہئے- سحر ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سیستانی نےعراق کی عوامی رضاکار فورس کے نام بیس نکات پرمشتمل اپنی نصیحتوں میں تاکید کی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں اسلامی اخلاقیات کی مکمل رعایت کی جائے- داعش کے خلاف، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جنگ میں شدت آنے کے ساتھ ہی، آیت اللہ العظمی سیتانی نے عراقی مجاہدین کے نام فرمان جاری کرتے ہوئے، حقیقی جہاد کے عملی ہونے سے متعلق بیس نصیحتیں کی ہیں اور ان سے کہا ہے داعش سے مقابلے میں دینی احکامات کے برخلاف کوئي قدم نہ اٹھایا جائے اور اسلامی تعلیمات اور شرعی حدود کا خیال رہے-
.......
/169