21 فروری 2015 - 07:16
عبادی، اوغلو ٹیلی فونک گفتگو

عراق اور ترکی کے وزرائے اعظم نے داعش دہشتگرد گروہ کے خطرے اور باہمی تعلقات کا جائزہ لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی اور ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلی نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں فروغ کے بارے میں گفتگو کی- عراقی وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق حیدرالعبادی اور داؤد اوغلو نے علاقے کے مسائل منجملہ داعش دہشتگرد گروہ کے بڑھتے ہوئے نفوذ، اور ان سازشوں سے نمٹنے کی راہوں کا جائزہ لیا جو عراق، علاقے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہيں- حیدرالعبادی نے عراق میں داعش کے مقابلے کے لئے عوامی رضاکارفورس اورکرد پیشمرگہ فوجیوں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے تعاون پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف جنگ کامیاب رہی ہے- عراقی وزیراعظم نے داعش دہشتگردوں کے قبضے سے شہر موصل کی آزادی کے لئے صوبہ نینوا کے شہریوں کے ساتھ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کے لئے تمام پارٹیوں، سیاسی گروہوں اور عوام کے مختلف طبقوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے- حیدرالعبادی نے کہا کہ عراق کے تیل پر تمام عراقیوں کا حق ہے اور بغداد انقرہ تعلقات کو، باہمی احترام ، اقتدار اعلی کے تحفظ، ارضی سالمیت اورعراق و ترکی کے اعلی مفادات پراستوار ہونا چاہئے-

.......

/169