بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیے میں دو بظاہر فرانسیسی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ اشخاص (Persona non grata) قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس اعلامیے میں کہا گیا ہے: "تہران میں فرانسیسی سفارت خانے میں تعینات دو اہلکاروں کی جانب سے بین الاقوامی قانون، خاص طور پر 1961 کے سفارتی تعلقات سے متعلق کنونشن کی خلاف ورزیوں پر مبنی سرگرمیوں کے پیش نظر، اور اس حقیقت کے باوجود کہ ان کی غیرقانونی کارروائیوں کے انکشاف کو کئی ہفتے گذر چکے ہیں، ان کی حکومت کی جانب سے ان کے رویئے کو درست کرنے یا ایسی کارروائیوں کا اعادہ نہ کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی، لہٰذا وزارت خارجہ ان دو اہلکاروں کو ناپسندیدہ عناصر قرار دیتی ہے اور اس بنیاد پر ان کا ایران میں داخلہ ممنوع ہوگا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ