12 فروری 2015 - 22:08
بشار اسد کی حمایت پر اسپتال کے سربراہ برطرف

سعودی عرب کے مقدس شہر مکۂ مکرمہ کے اسپتال کے سربراہ شارک عرفات کو شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کرنے کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور کردیا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مکہ کے اسپتال کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر موجود اپنے ایک اکاؤنٹ میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کی تھی جس کے بعد سعودی حکام نے انھیں مستعفی ہونے پر مجبور کردیا- سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان عبدالوہاب شلیابی نے مکہ کے اسپتال کے سربراہ کو برطرف کئے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ کے اسپتال کے سربراہ نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کرکے سعودی حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے- شلیابی نے کہا ہے کہ مکہ اسپتال کے سربراہ شارک عرفات کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا- واضح رہے کہ سعودی عرب، شام میں اس ملک کے نظام اور عوام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کی ہمہ جہتی حمایت کرکے ان تین ایسے ملکوں میں شامل ہے جو بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو شام روانہ کر رہے ہیں- علاوہ ازیں سعودی عرب اور قطر کی حکومتیں، ان دہشتگردوں کو جنھیں وہ اعتدال پسند مخالفین سے تعبیر کرتی ہیں، شام بھیجنے کیلئے اپنی ملک میں تربیت بھی دے رہی ہیں-

.......

/169