10 فروری 2015 - 06:04
مشرقی رام اللہ میں فلسطینی حکام کی گرفتاری

صیہونی فوجیوں نے دیوار حائل اور کالونیوں کی تعمیرکے خلاف مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ کو گرفتارکرلیاہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے دن دیوار حائل اور کالونیوں کی تعمیر کے خلاف تشکیل پانے والی فلسطینی مزاحتی کمیٹی کے سربراہ جمیل برغوثی کو مشرقی رام اللہ سے گرفتار کرلیا ہے- فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جمیل برغوثی کو ایسے عالم میں گرفتار کیا ہے کہ وہ شجرکاری کررہے تھے- فلسطینی ان علاقوں میں پیڑ لگارہے ہيں جن میں صیہونی حکومت نے کالونیاں بنانے کی دھمکی دی ہے- اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے مشرقی رام اللہ میں شجرکاری کی مہم میں حصہ لینے والوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فریقین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں اور جمیل برغوثی اور ان کے ساتھیوں کوگرفتارکرلیاگیا- فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے جمیل برغوثی کو دیوار حائل اور کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مزاحمتی کمیٹی کا سربراہ منصوب کیا ہے- اس سے قبل زياد ابوعین اس کمیٹی کے سربراہ تھے- صیہونی فوجیوں نے  گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں زياد ابوعین کو زدو کوب کرکے، اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ صیہونی کالونیوں کی تعمیرکے خلاف رام اللہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوئے تھے-

.......

/169