اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے جاسوسی حلقوں سے وابستہ ایک نیوز ویب سائٹ "واللاء" نے خبردی ہے کہ میزائل تیار کرنے والی ایک اسرائیلی کمپنی کا نمائندہ کرسٹوفر کریمر سعودی عرب کے شہر تبوک میں مشکوک انداز میں ہلاک گیا ہے- اس ویب سائٹ نے کرسٹوفر کی ہلاکت کی کیفیت کو مبہم بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اسے سہرۃ مکارم ہوٹل میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا گیا، لیکن اس کے اہل خانہ اور دوستوں کا خیال ہے کہ اسے تاو میزائیلوں کی فروخت کے سودے میں ملوث ہونے کی وجہ سے قتل کیا گيا ہے- اس ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کمپنی نے شکایت تھی کہ اسرائیلی میزائیلی سسٹم صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا ہے جس کے بعد متعلقہ ماہرین کو یہ بات ثابت کرنے کے لیے سعودی عرب بھیجا گیا کہ سعودی عرب نے ان میزائیلوں کو ٹھیک طرح استعمال نہیں کیا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب میں صیہونی فوجی ماہر کی موت کی خبر ایک ایسے وقت منظرعام پر آ رہی ہے کہ جب سعودی حکام صیہونی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون کی تردید کرتے رہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲