30 جنوری 2015 - 10:57
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام پر عمل درآمد کا جائزہ

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکہ کے جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے اہداف پرعمل درآمد کی راہوں کا اس کمیشن میں جائزہ لیا جا رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکہ کے جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے اہداف پرعمل درآمد کی راہوں کا اس کمیشن میں جائزہ لیا جا رہا ہے-
محمد صالح جوکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کا یہ پیغام ایک تاریخی پیغام تھا اور اس پیغام کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جانا چاہیے اور سب کا یہ فریضہ ہے کہ رہبر معظم کے پیغام کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات انجام دیں- انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کو وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام پر عمل درآمد کے لیے اقدام کرنا چاہیے-
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ اور شمالی امریکہ کے جوانوں کے نام اہم پیغام دیا تھا جس کا عالمی سطح پر بھرپور خیرمقدم کیا گیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲