اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری باشندوں نےایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرہ کیاہے– قطر سے شائع ہونےوالےاخبار الشرق الاوسط کےمطابق مصرمیں بغاوت مخالف نوجوانوں کی تحریک اور بغاوت مخالف طلباء تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان دونوں تحریکوں کے حامیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات التحریر اسکوائر پرمظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔اس رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہونے والامظاہرہ اچانک ہوا جس کا اعلان پہلے سے نہیں کیا گيا تھا یہ مظاہرہ مصر کی سیکورٹی فورسیز کے توسط سے التحریر اسکوائر کو جانے والے راستوں کو کھولنے کے دو گھنٹےبعد ہوا ۔ واضح رہے کہ پچیس جنوری مصری انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر پورے مصر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن کے دوران دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲