29 جنوری 2015 - 08:54
کراچی میں یوم سوگ، ٹریفک بند، معمولات زندگی مفلوج

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر جمعرات کو شہر میں پٹرول پمپ بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک غائب رہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر جمعرات کو شہر میں پٹرول پمپ بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک غائب رہا -ایم کیو ایم کی طرف سے اپنے ایک کارکن کے قتل کے خلاف یوم سوگ کے اعلان کی وجہ سے کراچی کے بازار اور نجی اسکول بھی بند تھے اور جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے تمام  امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے- واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز اپنے کارکن کے قتل پر پورے ملک میں سوگ منانے کا اعلان کیا گیا تھا- نجی اسکولوں کی تنظیم، سی این جی اسٹیشنز کی یونین، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور سندھ تاجر اتحاد کے سربراہوں نے اس موقع پر اپنے اپنے شعبوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا- جس سے کراچی معمولات زندگی برطرح متاثررہے – کراچی کے علاوہ سندھ کے د يگر شہروں ميں بھی یوم سوگ اور ہڑتال کا اثر دیکھنے کو ملا -پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر جمعرات کو شہر میں پٹرول پمپ بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک غائب رہا -ایم کیو ایم کی طرف سے اپنے ایک کارکن کے قتل کے خلاف یوم سوگ کے اعلان کی وجہ سے کراچی کے بازار اور نجی اسکول بھی بند تھے اور جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے تمام  امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے- واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز اپنے کارکن کے قتل پر پورے ملک میں سوگ منانے کا اعلان کیا گیا تھا- نجی اسکولوں کی تنظیم، سی این جی اسٹیشنز کی یونین، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور سندھ تاجر اتحاد کے سربراہوں نے اس موقع پر اپنے اپنے شعبوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا- جس سے کراچی معمولات زندگی برطرح متاثررہے – کراچی کے علاوہ سندھ کے د يگر شہروں ميں بھی یوم سوگ اور ہڑتال کا اثر دیکھنے کو ملا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲