اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے یوکرین کی قومی اور دفاعی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یوکرینی فوج نے مخالفین کے آٹھ گراڈ راکٹ لانچر تباہ کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ ماریوپول پر مخالفین کے سنیچر کے حملے میں تیس افراد ہلاک اور بانوے زخمی ہوئے جن میں سے سترہ کی حالت تشویش ناک ہے۔ یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں یوکرین کی صورت حال اور ماریو پول پر دہشت گردانہ حملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ماریوپول کے دہشت گردانہ واقعے کے خلاف اتوار کو یوکرین میں عام سوگ کا اعلان تھا۔ اس کے علاوہ یوکرین کی پارلیمنٹ دونباس کے علاقے میں جھڑپوں میں شدت آنے کے سلسلے میں ہنگامی اجلاس کررہی ہے۔ یوکرین کی حکومت ایک ایسے وقت میں جنگجوؤں پر ماریو پول حملے کا الزام لگا رہی ہے کہ جب ڈونتسک علاقے کے مخالفین نے یوکرینی فوجیوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲