25 جنوری 2015 - 08:48
لیبیا میں بڑھتی ہوئي دہشتگردی

لیبیا کے وزیرخارجہ محمد الدایری نے علاقے میں بڑھتی ہوئي دہشتگردی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیرخارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر لیبیا کی فوج کو ہتھیار فراہم کرے- انہوں نے کہا کہ لیبیا کی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہی ہے جو پڑوسی ملکوں کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے- لیبیا کے وزيرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کو ہتھیار بھیج کر لیبیا کی سرکاری فوج کی مدد کرنی چاہئے تاکہ لیبیا میں امن و ثبات قائم ہوسکے- محمد الدایری کا کہنا تھا کہ بعض ملکوں کے تحفظات کے باوجود لیبیا سے ہتھیاروں کی پابندی اٹھانے کا عرب لیگ کا فیصلہ اتفاق رائے سے انجام پایا ہے- انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی جانب سے لیبیا پر عائد ہتھیاروں کی پابندی اٹھانے کی بعض ملکوں کی مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ لیبیا کی صورت حال کے سلسلے میں عربی اور عالمی سوچ واضح نہیں ہے-

.......

/169