23 جنوری 2015 - 19:54
مغربی دنیا ادیان الہی کے خلاف ہے، آیت اللہ صدیقی

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ مغربی دنیا، ادیان الہی سے شدید بغض و عداوت رکھتی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب نماز جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے مغربی ذرائع ابلاغ کی، پیغمبر اسلام(ص) کی شان اقداس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے اسلامو فوبیا کا خطرناک منصوبہ، اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں میں دہشتگردی کی تربیت و حمایت، عالم اسلام سے مغرب کی اعتقادی اور ہمہ جہتی جنگ کا پیش خیمہ ہے- حجۃالاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ سارے مسلمان، خدا کے فضل سے توہین رسالتۖ کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے توہین آمیز خاکے شایع کئے جانے کی بھرپور مذمت کی اور اس قسم کے اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے، شایع کئے جانے کی مذمت میں مسلمانوں کا اتحاد، ایک ایسا نتیجہ ہے، جو دین اسلام کی مخالفت میں مغربی ملکوں کے منصوبے کے بالکل برخلاف برآمد ہوا ہے- تہران کے خطیب نماز جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اسی طرح بحرین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی حکومت، اپنے ملک کے عوام کے مطالبات کے جواب میں، جو پرامن مظاہروں کے ساتھ بدستور جاری ہیں، جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو حراست میں لےکر، اندرون و بیرون ملک کی جانے والی مخالفتوں کے باوجود، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے، ان کے خلاف کاروائی کرنا چاہتی ہے- انھوں نے بحرین کی حکومت کو خبردار کیا کہ بحرینی قوم کے برحق مطالبات کی مخالفت سے، آل خلیفہ حکومت کے زوال کا راستہ، اور زیادہ ہموار ہوگا۔

.......

/169