اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مونیخ سیکورٹی کانفرنس کے سربراہ وولفگانگ ایشینگر نے دہشتگردانہ حملوں کے مقابلے میں یورپی شہریوں کی حمایت کو یورپی سیکورٹی اداروں کے لئے بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ پورے یورپ ميں پیرس جیسے دہشتگردانہ اقدامات ہوسکتے ہیں۔ ایشینگر جو دوہزارنو سے مونیخ سیکورٹی کانفرنس کے سربراہ اور لندن و واشنگٹن میں جرمنی کے سفیر رہ چکے ہیں، روزنامہ ڈی ولٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپ میں نئی کیفیت کے دہشتگردانہ حملوں کا امکان ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملوں کے مقابلے میں شہریوں کی حمایت یورپ کی سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کا امکان بہت کم ہے اور فروری کے اوائل میں مونیخ کانفرنس میں اس مسئلے کا جائزہ لینا چاہئے۔ اس جرمن سفارتکار نے شام اور عراق جانے والے جرمن نوجوانوں کے پیش نظر یورپ میں ایک اور دہشتگردانہ حملے کے سلسلے میں کہا کہ پیرس جیسے دہشتگردانہ حملے روم، بریسلز اور برلن میں بھی ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲