اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں الجزائر کے سفارت خانے کے باہر ایک بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے پولیس کی ایک گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھرا ایک بریف کیس اس سفارت خانے کے باہر سکیورٹی پر مامور ایک گاڑی کی جانب پھینکا، جس کے چند ہی لمحوں بعد دھماکا ہوا۔
.......
/169