17 جنوری 2015 - 13:57
داعش نے 13 سابق عراقی فوجی افسروں کو اغوا کر لیا

دہشت گرد گروہ داعش نے عراق میں 13 سابق فوجی افسروں کو اغوا کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق داعش گروہ کے دہشت گرد عناصر نے جمعہ کی شام کو عراق کے شمالی صوبے کرکوک کے شہر حویجہ میں 13 سابق فوجی افسروں کو اغوا کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ان سابق فوجی افسروں  کو دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے ایک فورس تشکیل دینے کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے – ان سابق فوجی افسروں نے داعش کے دہشت گروں کے مقابلے کے لئے عراقی قبائل کی مدد کے مقصد سے ایک عسکری فورس تشکیل دی تھی – ان افراد کو حویجہ میں واقع ایک مقامی جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں مقدمہ چلا کر ان کو سزا دی جائے گي – ادھر عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ کے سعدیہ علاقے کے ایک مقامی ادارے کے سربراہ احمد زرکوشی نے انکشاف کیا ہے کہ داعش گروہ نے گزشتہ جون میں سعدیہ علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد اغوا کئے گئے افراد کا قتل کرکے ان کی لاشوں کو ، اجتماعی قبروں میں دفن کرنے سے پہلے، مثلہ کردیا تھا -  انہوں نے بتایا کہ داعش کے مظالم کا شکار ہونے والے بعض افراد کی لاشیں سعدیہ علاقے سے برآمد ہوئي ہیں لیکن داعش کے حملوں کے بعد لاپتہ ہونے والے علاقے کے سو سے زیادہ عام شہریوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲