اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان اسٹیو وارن نے کہا ہےکہ امریکی فوج مزید چار سو فوجی ماہرین کے ہاتھوں شام کے باغیوں کی ٹریننگ کا پلان بنارہی ہے۔ امریکی وزارت جنگ کے ترجمان نے دعوی کیا یہ یہ منصوبہ بندی داعش کے خلاف جنگ کے لئے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ امریکہ اپنے فوجیوں کو کس ملک کی طرف راونہ کرے گا تا کہ شام کے باغیوں کو ٹریننگ دی جاسکے۔ واضح رہے سعودی عرب، ترکی اور قطر نے شام کے باغیوں کی ٹریننگ کے لئے اپنی سرزمیں پر سہولتیں فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ادھر داعش کے حق میں امریکہ کی مدد کے بارے میں خبروں کے سامنے آنے کے بعد امریکی حکام نے دعوی کیا ہےکہ یہ کام غلطی سے ہوا ہے۔ قابل ذکرہے عراق و شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169