15 جنوری 2015 - 17:15
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی جوان بدہ کے روز غرب اردن کے علاقے شمالی الخلیل کی غوش عتصیون کالونی کے قریب شہید ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی جوان کو تین گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگيا۔
درایں اثنا صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی  جو بدہ کے دن غزہ پٹی کی سرحدوں پر زخمی ہوا تھا ہلاک ہوگیا ہے ۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲