14 جنوری 2015 - 14:28
ترکی کو ، دہشتگردوں کی حمایت سے روکا جائے، شام

شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد گروہوں کو مدد پہنچانے سے ترکی کو باز رکھے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت میں ترکی کی حکومت کی پالیسیوں کوروکنے کے لئے اقدام اوران پالیسیوں کی مذمت کرے –

شامی مندوب نے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب ترکی کی حکومت نے اس بات کااعتراف کیا ہے کہ گذشتہ جمعے کو پیریس کے ایک شاپنگ میں حملہ کرنےوالے شخص آمدی کولیبالی کی دوست لڑکی حیات بومدین ترکی کے راستے شام گئي تھی -
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے سکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے موجودہ چئرمین کے نام اپنے الگ الگ خط میں کہاکہ ترکی کے وزیرخارجہ چاؤش اوغلو نے کہا ہےکہ پیریس کے شاپنگ مال حملے میں شریک لڑکی بومدین رواں ماہ کی دو تاریخ کو ترکی پہنچی تھی اور وہاں سے وہ غیر قانونی طریقے سے شام گئی تھی –

شام کے مستقل مندوب نے کہا کہ ترک وزیرخارجہ کا یہ بیان سرکاری طور پراعتراف ہے کہ ترکی غیرملکی دہشت گردوں کو اپنے یہاں سے شام جانے کی کھلی چھوٹ دئے ہوئے ہے- ان کا کہنا تھا کہ وہ سبھی غیر ملکی دہشت گرد جو شام میں دہشت گردی انجام دے رہے ہيں وہ ترکی سے ہی شام میں داخل ہوتے اور پھراسی راستے سےواپس ہوتے ہیں اور اس کا اعتراف اب خود ترک حکام بھی کررہے ہیں –

شام کےمستقل مندوب نے کہا کہ ترکی کا یہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اکیس سو ستر اوراکیس سو اٹھہتر کی خلاف ورزی ہے - شام کے مندوب نے کہا کہ ترکی دہشت گرد گروہوں کا پورا پورا ساتھ دےرہا ہے اور ترکی کی حکومت شام کے بے گناہ شہریوں کا خون بہائے جانے میں برابرکی شریک ہے - انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کی حکومت سے اس کی پالیسیوں پر جواب طلب کرے.

.......

/169