اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں واقع سنجار کے علاقے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مشترکہ آپریشن میں دہشتگرد گروہ داعش کے دو سو اسّی عناصر ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حالیہ چند دنوں کے دوران موصل اور نینوا صوبوں میں دہشتگرد گروہوں اور عراقی فوج کے درمیان شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔ ان حملوں میں عوامی رضاکار فورسز نے مغربی موصل میں واقع العسکری کا علاقہ دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ دوسری جانب عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اطلاعات کے امور کے انچارج سعید مموزینی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے موصل سے عراق کے انتیس کرد خاندانوں کو اغواء کرنے کے بعد الفیصلیہ کے علاقے میں واقع ایک جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
.......
/169