اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے حماس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے، فلسطینی عوام کے ساتھ، اپنی دشمنی کو ایک بار پھر ثابت کردیا ہے
یہ بات حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے امریکہ کی جانب سے حماس کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج نہ کئے جانے کے ردعمل میں کہی ہے -
حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے حماس کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جنیفر ساکی کے بیان کو توہین آمیز اور نسل پرستانہ قراردیا ہے –
سامی ابوزہری نے کہا کہ امریکہ نے حماس کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج نہ کرکےفلسطینیوں کے ساتھ اپنی دشمنی کو ایک بار پھر عیاں کردیا ہے -
واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جنیفر ساکی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حماس کے بارے میں امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور یہ تنظیم بدستور دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے -
حماس کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آيا ہے کہ یورپی یونین نے دسمبر دوہزار چودہ میں حماس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا تھا-
.......
/169