اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں اتوار کے روز قبرص کے وزیرخارجہ کے ہمراہ مشترکہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنیوا میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ آئندہ ہونے والی ملاقات میں بھی، صرف جوہری امور پر گفتگو ہوگی۔انھو نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی رابطہ نہیں ہے اور ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے عمل کے دائرے میں ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ابتک ہونے والی ملاقاتیں بھی صرف جوہری امور تک محدود رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کا یہ موقف رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حق میں نہیں ہے اور وہ ان مہلک ہتھیاروں کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور قبرص کے درمیان ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔
.......
/169