اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کے وزیرداخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کے بیان سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ حکومت بحرین کے دعوے کے برخلاف جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو صرف حالیہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے بارے میں راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کے بیان اور بحرین کے اٹارنی جنرل کے بیان میں تضاد پایا جاتا ہے۔ جمعیت وفاق ملی نے اعلان کیا ہے کہ بحرین کے انتخابات کے بارے میں اس نے جو کچھ قدم اٹھایا وہ اس کا بنیادی حق تھا اور اس کا یہ اقدام، بحرین کے آئین اور تمام قوانین کے بالکل مطابق رہا ہے اور جمعیت وفاق ملی بحرین میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔اس بیان میں شیخ علی سلمان کی ایکبار پھر فوری رہائی کا مطالبہ کیا گيا۔
.......
/169