7 جنوری 2015 - 20:32
یمن: صنعا اسپتال بم دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

یمن کے دارالحکومت صنعا کے ہسپتال میں بم دھماکے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیکورٹی فورسز نے بدھ کے دن صنعا کے الجمھوری ہسپتال میں بم دھماکہ کرنے والے فرد کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ اس دہشتگرد کا تعلق صومالیہ سے ہے ۔ اس سے قبل یمن کی عوامی کمیٹیوں نے بھی صنعا میں بم دھماکے میں ملوث ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا۔ اس خبر کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئي ہیں۔ دوسری جانب صنعا میں پولیس کی اکیڈمی کے قریب ہونے والے بم ھماکوں میں مارے جانے والوں کی تعداد پچاس ہوگئي ہے۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل دہشتگرد گروہ القاعدہ اس طرح کی حملوں کی ذمےداری قبول کرتا رہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے زمار شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی حوثی گروہ کے نو افراد مارے گۓ تھے۔  

.....

/169