اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بنغازی کے مختلف علاقوں میں اس وقت جنرل خلیفہ حفتر اور بنغازی کی انقلابی کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان شدید لڑائي جاری ہےجس کی وجہ سے لوگ رفاہی سرگرمیوں سے محروم ہوگئے ہيں۔
خبروں میں کہا گيا ہے کہ پانی اور بجلی کی سپلائي بار بار منقطع ہوجانے کے باعث بنغازی شہر کے اسپتال اور طبی مراکز مریضوں کو ضروری سہولتيں فراہم نہيں کرپارہے ہيں جس کی وجہ سے بہت سے مریضوں کو جان کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گياہے کہ بنغازی شہر میں انرجی کا بھی شدید بحران ہےجس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
انرجی کی بحران کی وجہ سے اسپتالوں نے مریضوں خاص طور پر گردے کے بیماروں کو جواب دینا شروع کردیا ہے ۔ دوہزار گیارہ میں لیبیا میں عوامی انقلاب بنغازی شہر سے ہی شروع ہوا تھالیکن آج یہ شہر متحارب دھڑوں کے درمیان جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔
.......
/169