4 جنوری 2015 - 20:11
اور اب جرمنی کی مشھور اداکارہ بھی مسلمان ہوئي

ویلما ایلس کو ترکی میں ایک مقبول سیریل ڈرامے میں کردار کے بعد اس ملک میں شہرت ملی اور آخرکار انھوں نے ترکی کے کریم گوگوش نامی ایک مسلمان سے اسلامی طریقے سے شادی کرلی۔ شادی سے پہلے انھوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ویلما ایلس کو ترکی میں ایک مقبول سیریل ڈرامے میں کردار کے بعد اس ملک میں شہرت ملی اور آخرکار انھوں نے ترکی کے کریم گوگوش نامی ایک مسلمان سے اسلامی طریقے سے شادی کرلی۔
شادی سے پہلے انھوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ جرمنی کی اس معروف اداکارہ نے استانبول کے بیبک نامی علاقے کے ایک شاندارہوٹل میں اچانک یہ اعلان کرکے سب کو چونکا دیا۔
انھوں نے نکاح سے پہلے نکاح پڑھنے والے مولوی کے سامنے اپنا سرڈھانکا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد اسلامی طریقے سے گوگوش کے ساتھ ان کا نکاح ہوا اور گرمیوں میں شادی رجسٹریشن آفس جانے کا اعلان کیا گیا۔ ترکی کے ذرائع کے مطابق ویلما ایلس نے قرآن مجید کے سورہ حمد کی تلاوت کرتے ہوئے اپنا بیان لکھا۔ اس موقع پر وہ ایک خوبصورت سفید گاؤن پہنے ہوئے تھیں اور ان کا سرڈھنکا ہوا تھا۔
ویلما نے اپنے منگیتر سے اسلامی مہر کی مانگ کی۔
ترک ذرائع کے مطابق ویلما کئی برسوں سے کریم گوگوش سے محبت کرتی تھیں اور گذشتہ اکتوبر میں انھوں نے اچانک ہی اعلان کیا کہ وہ جرمنی سے چھٹیاں منانے ترکی کے کابادوکا شہر جارہی ہیں۔ اور پھرکوبا دوکاشہرمیں ہی انھوں نے گوگوش کے سامنے شادی کی تجویز رکھی جس کا اس وقت ترک ذرائع ابلاغ میں کافی چرچا رہا۔

.......

/169