30 دسمبر 2014 - 05:45
بوکو حرام کے ہشتگردوں کی ہلاکت شروع

کیمرون کی حکومت نے نائیجیریا کی سرحد کے قریب اس ملک کی فوج کے حملے میں بوکو حرام کے 41 دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیمرون کی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بوکوحرام کے ان دہشتگردوں کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر کیمرون کے وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام کے دہشتگردوں نے نائیجیریا کے ساتھ کیمرون کے کئی سرحدی علاقوں پر حملے کیئے ہیں، جس کے جواب میں کیمرون کی فوج نے زمینی اور فضائی کارروائی کرتے ہوئے، دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے نائيجیریا کے ٹھوس سیکیورٹی مشکلات پیدا کررکھی ہیں اور اس گروہ نے اب اپنی کارروائی کا دائرہ کیمرون تک پھیلا لیا ہے۔

.......

/169