25 دسمبر 2014 - 15:48
صومالیہ؛ افریقی یونین کے ہیڈکوارٹر پر بم دھماکہ

صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں قائم افریقی یونین کے ہیڈکوارٹر میں متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فرانس پریس نے صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو سے رپورٹ ہے کہ آج جمعرات کے دن موگادیشو میں قائم افریقی یونین کے ہیڈکوارٹر میں متعدد  بم دھماکے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے فائرنگ کی خبر بھی دی ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئي ہیں۔ دریں اثناء بعض عرب خبری ذرائع نے آج کے حملے کا ذمےدار  الشباب گروہ کو قرار دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس دہشتگرد گروہ نے سنہ دو ہزار بارہ میں القاعدہ کی بیعت کا اعلان کیا تھا۔ چار سے چھ ہزار افراد  اس گروہ کے رکن ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲