25 دسمبر 2014 - 10:34
براک حسین اوباما نے اسرائیل کی ٹانگیں کاٹ ڈالی ہیں

امریکہ کی رکن پارلیمان مائیکل بینچمین نے ایک بار پھر صدر براک اوباما پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اوباما کی خارجہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے واشنگٹن کے سب سے بڑے اتحادی اسرائیل کی ٹانگیں کاٹ لی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی رکن پارلیمان مائیکل بینچمین نے ایک بار پھر صدر براک اوباما پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اوباما کی خارجہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے واشنگٹن کے سب سے بڑے اتحادی اسرائیل کی ٹانگیں کاٹ لی ہیں۔

بدھ کے روز ریڈیو پروگرام واشنگٹن واچ میں بیچمین نے کہا کہ امریکی صدر نے ہر موقع پر ہمارے اتحادی اسرائیل کی ٹانگیں کاٹی ہیں اور اسلامی جہاد کے ایجنڈے کو ہوا دی ہے اور اس کی حمایت کی ہے۔

سبکدوش ہونے والی رکن پارلیمان نے کہا کہ اوباما نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ کرسمس پارٹی میں انہیں اس وقت نظر انداز کر دیا جب انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

بیچمین نے کہا کہ وہ ہنسے اور کہا کہ مائیکل یہ سب اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ انہوں نے میرے سر پر ایسے ہاتھ پھیرا کہ جیسے میں کچھ جانتی ہی نہیں ہوں کہ میں کیا کہہ رہی ہوں۔

رواں مہینے کے آغاز میں بھی انہوں نے اوباما سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیئے۔

ستمبر میں بیچمین نے اوباما کو امریکی تاریخ کا پہلا اسرائیل مخالف صدر قرار دیا تھا۔

.......

/169