اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی ہندوستان میں دیسی ساخت کے ایک بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ آج ہندوستان کی ریاست منی پور کے دارالحکومت ایمپھال میں ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ ایک مسافر بس میں ہوا۔ ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲