20 دسمبر 2014 - 20:08
سعودی عرب میں شیعہ آبادی پر فورسز کا حملہ

سعودی عرب میں واقع شیعہ آبادی والے علاقے پر اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے دن مشرقی سعودی عرب میں واقع شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل اور بیس کو زخمی کردیا ہے۔ جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے چار افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں بارہ برس کا بچہ حسن تحیفہ بھی شامل ہے۔

.......

/169