اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمز کنٹرول نامی عالمی ادارے نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کاروں کو دوہزار چودہ کی بہترین شخصیتیں قراردیا ہے۔ اس ادارے جس کا ہیڈ آفس واشنگٹن میں ہے سنہ دوہزار سات سے افراد اور اداروں کو جو ایٹمی مسئائل کے حل میں کوشاں رہتے ہیں انہیں بہترین شخصیتوں اور ادارے قراردیتا ہے۔ اس ادارے کی ویب سائٹ پر سروے کرایا جاتا ہے جس کےبعد سال کی بہترین شخصیت کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس سال ہونے والے سروے کے نتائج کا اعلان اگلے سال کےآغاز میں ہوگا۔
.......
/169