20 دسمبر 2014 - 10:16
غزہ پر صیہونی حکومت کا ایک اور فضائی حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں پر کئی راکٹ فائر کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں پر کئی راکٹ فائر کئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے آج علی الصبح غزہ کے جنوب میں خان یونس پر تین راکٹ فائر کئے، البتہ اس فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات بھی غزہ کے مختلف علاقوں کی فضا میں پروازیں کی تھیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیرخزانہ گلعاد اردان نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر ایک اور جنگ شروع کرسکتا ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی پچاس روزہ جارحیت بند ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے یہ پہلی بار اس قسم کا حملہ کیا ہے۔ یہ راکٹ حملہ ایسی صورت میں کیا گیا ہے کہ غزہ کی پچاس روزہ جنگ مصر کی ثالثی سے بند ہوئی تھی اور فائربندی کے معاہدے میں صیہونی حکومت نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اب حملہ نہیں کریگی مگر اس غاصب حکومت کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲