18 دسمبر 2014 - 11:00
شام، داعش کی نئی نسل کشی کا انکشاف

شام کے صوبہ دیرالزور میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں 230 افراد کی لاشیں دفن ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اجتماعی قبر میں جو افراد دفن ہیں ان کو داعش کے دہشت گردوں نے قتل کیا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا قبائل سے ہو سکتا ہے جو داعش کے خلاف جد جہد کر رہے ہیں۔  گزشتہ ماہ اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ دیرالزور میں نسل کشی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں کے افراد کی زندگی کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ ان علاقوں میں ان کی خواہش کے برعکس اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اس کی سزا موت ہی ہوتی ہے۔

.......

/169