14 دسمبر 2014 - 12:33
شام کی فوج حملہ، دو سرغنوں سمیت درجنوں دہشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے دہشتگردوں کے سیکیورٹی اجلاس کو اپنے حملے کا نشانہ بناکر درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دہشتگرد گروہ داعش اور اس سے وابستہ دہشتگرد گروہوں اور فری سیرین آرمی کے لبنان ک سرحد کے ساتھ، الزمرانی گذرگاہ پر ہونے والے انتہائی اہم سیکیورٹی اجلاس کے مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بناکر درجنوں دہشتگردوں منجملہ دہشتگرد گروہوں کے دو اہم سرغنہ ابو شداد اور ابوجہاد کو ہلاک کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں سے وابستہ فری سیرین آرمی کے عناصر، اس مقام پر داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کے حوالے سے داعش کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کر نے والے تھے۔
ادھر شام کی فوج نے گذشتہ رات دیرالزور کے علاقے میں فوجی ہوائی اڈے پر داعش کا ایک بڑا حملہ ناکام بنادیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں صورت مکمل طور پر شام کی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169