اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوكاشووچ نے یوکرین کو مہلک اور عام ہتھیاروں کی مدد فراہم کرنے سے متعلق بل کے امریکی کانگریس و سینٹ میں پاس ہونے کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ٹکراؤ کو فروغ دینے جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ممبران پارلیمنٹ بھی باراک اوباما کی حکومت جیسے ہی فیصلے کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہنے کو مشکل بنا دیں گے۔ لوكاشووچ نے روس کے خلاف مغربی پابندیوں کو غیر مؤثر قرار دیا اور کہا کہ ماسکو، امریکا کی زور زبردستی کی پالیسیوں کے آگے نہیں جھکے گا۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک اپنے قومی مفادات پر کسی سے بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی کو بھی اپنے داخلی مسائل میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹروں نے ایک ایسی قرارداد کو منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر روس کے خلاف زیادہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی اور یوکرین کی فوج کو ہتھیار فراہم کرائے جائیں گے۔
.......
/169