اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر سامرا میں فوج نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے آج سامرا میں مختلف محوروں سے داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے دو علاقے آزاد کرالئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں شہر ہیت پر حملہ کرنے کے لئے داعش کے محاصرے کو توڑ دیا ہے جس کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ پسپائي پر مجبور ہوگئے۔ درین اثنا عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہےکہ صوبہ صلاالدین میں چار سو قبیلوں کو مسلح کیا جائے گا اور یہ قبیلے داعش کے خلاف اہم کردار اداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی پیش قدمی سے معلوم ہوتا ہےکہ داعش کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قابل ذکرہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲